دبئی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو ان قوانین کا خیال رکھنا ضروری ورنہ جرمانہ ہو سکتاہے

دبئی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو ان قوانین کا خیال رکھنا ضروری ورنہ جرمانہ ہو سکتاہے

دبئی: دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ روزانہ کی بنیاد وں پر لاکھوں افراد کو ٹرانسپورٹ مہیا کرتی ہے۔ جو کہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے )کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق دبئی ٹرانسپورٹ جہاں پرسکون سفر مہیا کرتی ہے وہیں یہ کم قیمت بھی ہے۔تاہم مسافر کئی ایسی غلطیاں بھی ہیں جو مسافر روزانہ کی بنیادوں پر کرتے ہیں اور انہیں بعض اوقات جرمانہ بھی اداکرنا پڑتا ہے۔ 

1 ۔ سرخ نشانات پر کھڑے ہونے سے پرہیز کریں ۔آپ پر اپنی حفاظت نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
2 ۔محض سوائپ کرکے اند رداخل نہ ہوں ۔ بلکہ اپنے کارڈ ریڈر کو بھی دیکھ لیں ، کہ آیا اس میں آیا رقم موجود بھی ہے یا نہیں ۔  

3 ۔کارڈ ریڈر پر این او ایل کارڈ کو زیادہ دیر تک نہ پکڑیں ۔ اس سے ایک ہی وقت پر چیک ان اور چیک آؤٹ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ 
4 ۔جب بس آپ کی متعلقہ منزل پر رکے تب ہی آپ چیک آؤٹ کریں۔ کبھی بھی بس رکنے سے قبل چیک آؤٹ نہ کریں۔
5 ۔کبھی بھی چیک آؤٹ کرنا نہ بھولیں، وگرنہ سسٹم آپ کو آپ کے متعلقہ بل سے زیادہ چارج کرسکتا ہے۔یہ اس طرح سے ممکن ہوتا ہے کہ جب آپ دبئی کے اندر سفر کرتے ہیں، تو اس دوران چیک ان کرتے ہوئے سسٹم آپ کو7.50 درہم کی رقم چارج کرتا ہے ۔اگر آپ کی کا کرایہ 3درہم بھی بنتا ہے تو پھر بھی سسٹم آپ کو 7.50 درہم کی رقم چارج کرے گا۔ 

جب آپ چیک آؤٹ کرتے ہیں تو سسٹم آپ کے اکاؤنٹ میں 4.50 درہم واپس بھیج دیتا ہے۔ اگر آپ چیک آؤٹ نہیں کرتے ہیں تو یہ سفر آپ کو 7.50درہم کا پر سکتا ہے۔
6 ۔بس کے سفرکے دوران چیوگم استعمال کرنا، کھا نا پینا سختی سے منع ہے۔
7 ۔ بس کے سفر کے دوران سونا سختی سے منع ہے۔
8 ۔ بس میں مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں آپ کو اترنے کے کہا جائے تو فوراً اتر جائیں ، کیونکہ کسی بھی مزاحمت کے باعث آپ کو 100درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ 
9 ۔اگر مسافر کسی دوسرے مسافر سے جھگڑے تو اسے 50درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
10 ۔ٹیرف ادا نہ کرنے صورت میں یا ٹکٹ کو سفر کے اختتام تک رکھنے کی صورت میں آپ کو 200درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

جب آپ کے پاس جرمانہ اداکرنے کے پیسے موجود نہ ہوں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
1 ۔عام طور پر اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 50سے 250درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ۔ 

اگر آپ کے پاس اداکرنے کے لئے جرمانہ موجود نہیں ہے تو حکام آپ کا آئی ڈی کارڈ ضبط کرلیتے ہیں اور آپ کو رسید دی جاتی ہے۔
2 ۔بعد ازاں آپ 48گھنٹوں بعد المہیسنا کے علاقے میںقائم امان اسٹریٹ پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی پہنچیں اور اس آفیسرکے پاس جائیں جس کے پاس آپ کا شناختی کارڈ ہے اور اس کو جرمانہ ادا کرکے اپنا کارڈ لے سکتے ہیں۔
3 ۔یہ جرمانہ 48گھنٹوں بعد اور 30 دنوں سے قبل اداکرنا لازمی ہے ۔ جرمانہ اداکرنے کے لئے آپ کو خود ہی جانا ہوگا ۔مقررہ وقت گزرنے کے بعد آپ کے خلاف قانونی کاروائی ہوسکتی ہے۔
کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کیلئے دبئی آرٹی اے کے نمبر 8009090پر کال کی جاسکتی ہے