پاناما فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ایملکر زہینر یکز کو قتل کر دیا گیا

پاناما فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ایملکر زہینر یکز کو قتل کر دیا گیا

پاناما سٹی:پاناما فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔مقتول کھلاڑی اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑی کے دوستوں سے بھی تفتیش جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما ٹیم کے کھلاڑی ایملکرز ہینریکز اپنے دوستوں کے ہمراہ کولون سٹی کے علاقے سبانیتا میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے گاڑی سے نکل کر ان پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد ایملکرز ہینریکز کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ایمکلرز ہینریکز پانامین فٹبال لیگ کھیلنے کیلئے کولون آئے تھے۔

ان کا شمار پاناما کی قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑی کے دوستوں سے بھی تفتیش جاری ہے مگر ابھی تک قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ2011میں فٹبال کھلاڑی ایرک لونا کو بھی ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی سال عبدالچیاری کو بھی قتل کر دیا گیا جب وہ ٹریننگ کیلئے جا رہے تھے۔

ان کے علاوہ کوریلو فٹبال کلب کے کھلاڑی جیویر ڈی لا روسا کو بھی میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل گولیاں مار دی گئیں تھیں.