قدرتی طور پر سرخ یا براﺅن بالوں کی اصل وجہ کیا ہے؟

قدرتی طور پر سرخ یا براﺅن بالوں کی اصل وجہ کیا ہے؟

برلن:مختلف ممالک میں خوبصورتی کے مختلف معیار ہوتے ہیں اور ہر ملک میں بالوں کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی مختلف رائے پائی جاتیں ہیں ۔اگر ایشیا میں لمبے کالے بال پسند کیے جاتے ہیں تو یورپ میں زیادہ تر سرخ یا براﺅن بالوں کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔


ویسے کوئی یہ سوال کبھی نہیں کرتا کہ دنیا کے تمام ممالک کے زیادہ تر افراد کے بال سیاہ ہی کیوں ہوتے ہیں، لیکن جب کوئی کسی نوجوان لڑکی یا لڑکے کے سرخ یا براون بال دیکھتا ہے تو یہ سوال ضرور کرتا ہے کہ آپ کے بالوں کا رنگ ایسا کیوں ہے؟لیکن اس سوال سے ہٹ کر دیکھا جائے تو براون یا سرخ بالوں کی حامل خواتین دیگر کے مقابلے میں زیادہ پرکشش اور خوبرو ہوتی ہیں۔


جرمنی میں رہنے والے امریکی فوٹو گرافر برین ڈاولنگ نے براون بالوں والی خوبصورت خواتین سے متعلق تصویری کتاب سامنے لانے کی غرض سے یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے 20 مختلف ممالک کا دورہ کیا۔برین ڈاولنگ نے امریکا، یوکرین، آئس لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈ، جرمنی، انگلینڈ، روس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا سمیت 20 ممالک کا دورہ کیا۔انہوں نے نے تمام ممالک کی براون بالوں کی حامل 130 خواتین کی مختلف مقامات پر تصاویر کھینچیں۔
برین ڈاولنگ نے ان تصاویر کو کتابی شکل دی ہے، جس کا نام بھی ’ریڈ ہیڈ بیوٹی‘ رکھا گیا ہے۔سرخ یا براون بالوں والی 20 ممالک کی 130 ماڈلز کی تصاویر پر مبنی کتاب آنے کے بعد دنیا بھر میں ان خواتین کی خوبصورتی اور بالوں کا چرچہ ہے۔بہت سوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی ابھرتا ہے کہ آخر کچھ لوگوں کے بال سرخ یا براون کیوں ہوتے ہیں؟


اس حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق دنیا کی مجموعی آبادی کے ایک فیصد افراد کے بال اس وقت براون یا سرخ ہیں، جن میں سے زیادہ تر افراد یورپی ممالک کے ہیں۔جن افراد کے بال سرخ ہیں ان میں ایک مخصوص قسم کی پروٹین ایم سی آئر ن کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے بال سرخ ہوتے ہیں بلکہ ان کی جسمانی رنگت بھی دوسرے افراد سے مختلف ہوتی ہیں۔ایم سی آئرن کی کمی کے شکار افراد کے جذبات بھی دیگر افراد سے مختلف ہوتے ہیں اور وہ کمی ان میں جینیاتی ہوتی ہے، جو ایک سے زائد نسل سے چلی آرہی ہوتی ہے۔