وینا ملک کا بحیثیت نیوز اینکر پہلا پروگرام ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

وینا ملک کا بحیثیت نیوز اینکر پہلا پروگرام ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

کراچی :وینا ملک شو بز میں اہم مقام رکھتی ہے ۔انہوں نے کئی ٹی وی چینلز پپر بحیثیت اداکارہ کام کیا ہے ۔اپنی شادی کے بعد باقاعدہ طور پر ٹی وی چینلز کو جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مختلف ٹی وی چینلز پر انٹری کے بعد اب انہوں نے نیا مسکن ڈھونڈ لیا ۔ گزشتہ روز وینا ملک نے ایک نجی ٹی وی چینل کو  بحیثیت  نیوز اینکر جوائن کر لیا ۔

کامیڈی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو  نیوز اینکر کی حیثیت سے شائقین کو ذرا بھی نہیں بھا سکی ۔نیوز اینکر کا انداز عجیب و غریب ہی تھا ۔سننے اور دیکھنے والوں کو وینا ملک کے نیوز اینکر کے انداز میں کوئی نئی چیز نظر نہیں آئی ۔

وینا ملک نے معروف نیوز اینکر کی نقل کرنے کی کوشش کی مگر بُری طرح سے ناکام رہی ہے ۔