انسانی جسم کے بارے میں ایسی حیران کن معلومات جو آپ کبھی نہیں جانتے تھے

انسانی جسم کے بارے میں ایسی حیران کن معلومات جو آپ کبھی نہیں جانتے تھے

لاہور:انسانی جسم قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے کہ جس کو اگر سمجھنے کی کوشش بھی کی جائے تو خاصا مشکل نظر آتا ہے اگرچہ سائنس نے بہت ترقی کی اور طبی سائنس نے بہت کچھ دریافت کر لیا ہے لیکن کچھ ایسے حقائق ہیں کہ عام آدمی اگار اپنے جسم کے بارے میں جانے تو حیرانی میں ڈوب جائے گا ۔یہاں ہم ایسے ہی کچھ حقائق شئیر کریں گے جو آپ کو پہلے معلوم نہیں ہوں گے ۔
1۔ انسانی انگلیوں کے پرنٹ کی طرح انسان کی زبان کا پرنٹ بھی ہوتا ہے جو دنیا کے تمام انسانوں سے مختلف ہوتا ہے ۔


2۔انسان کے منہ میں موجود بیکٹیریا کی تعداد کرہ ارض پر موجود انسانوں کی تعداد جتنی یا اس سے بھی زیادہ ہے ۔


3۔نرم اور جلد ٹوٹ جانے والے ناخن اس بات کی نشانی ہیں کہ آپ کے جسم میں تھائی رائڈ گلینڈ ضرورت سے زیادہ ایکٹو ہے ۔


4۔انسانی خون کی چار نہیں بلکہ 29اقسام ہیں جن میں سب سے زیادہ نایاب بمبے سبٹائپ ہے جو جاپان کے چند مخصوص خاندانوں میں موجود ہے ۔


5۔انسانی آنکھ تقریبا 10ملین رنگوں کی شناخت کر سکتی ہے لیکن ہمارا دماغ ان کو یاد رکھنے سے قاصر ہوتا ہے ۔


6۔ہمارے جسم کے ایک سنٹی میٹر حصے پر ایک سو درد محسوس کرنے کے خلیے ہوتے ہیں ۔


7۔خواتین کی زبان مردوں سے زیادہ ٹیسٹ بڈز رکھتی ہے یعنی خواتین زیادہ چیزوں کے ذائقے میں فرق کر سکتی ہیں۔


8۔حیران کن طور پر ہمارے کان ساری زندگی بڑھتے رہتے ہیں اور سالانہ ایک ملی میٹر کے چوتھے حصے جتنے بڑھ جاتے ہیں ۔