جلال پوربھٹیاں میں بھٹہ خشت مزوروں کے سینکڑوں بچے وزیر اعلی پنجاب کی سکیم سے محروم

جلال پوربھٹیاں میں بھٹہ خشت مزوروں کے سینکڑوں بچے وزیر اعلی پنجاب کی سکیم سے محروم

جلال پوربھٹیاں( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں):بھٹہ خشت مزوروں کے سینکڑوں بچے وزیر اعلی پنجاب کی سکیم سے محروم کسی کے پاس وردی اور کسی کے پاس قلم نہیں مکمہ تعلیم اور محکمہ لیبر کے آفسران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ھیں۔
بھٹہ مزدوروں اور ان کے بچوں نے وظیفہ اور یونیفارم نہ ملنے پر سکول کے سامنے احتجاج کیا۔بھٹہ مزدوروں کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ھے ھمیں وظیفہ دلوایا جائے نہیں تو ھم بھٹہ مزدور ھیں ھم اپنے بچوں کو تعلیم چھڑوا کر مزدوری پر لگا لیں ۔