حمیرا ارشد کوک اسٹوڈیو 10کا حصہ ہوں گی

حمیرا ارشد کوک اسٹوڈیو 10کا حصہ ہوں گی

لاہور:پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد پنجابی اور اردو گانوں کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھتی ہیں اور ان کے کافی پنجابی گانے مشہور بھی ہوئے ہیں ۔

حمیرا ارشد اپنی چوتھی البم پر کام کر رہیں ہیں جس میں پنجابی اور اردو دونوں زبانوں کے گانے شامل ہوں گے ۔ایک انٹرویو کے دوران حمیرا کا کہنا تھا کہ وہ کوک اسٹوڈیو 10کا بھی حصہ ہوںگی ۔تفصیلات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ نہیں جانتیں البتہ وہ صوفی میوزک ہی گائیں گی ۔