اورنج لائن منصوبہ کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفو ظ کر لیا

اورنج لائن منصوبہ کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفو ظ کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اہم ترین کیس کی سماعت مکمل کر لی ہے۔ عدالت نے اورنج لائن منصوبے کے خلاف درائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اورنج لائن منصوبے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔

عدالت نے ماہر آثار قدیمہ کامل خان ممتاز کی رپورٹ پر ایل ڈی اے، نیسپاک و دیگر فریقین سے 7 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کم از کم دو غیر جانبدار ماہرین کی رائے پر مشتمل ہو۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو اضافی تحریری مواد جمع کرانے کی بھی اجازت دیدی۔ سپریم کورٹ نے اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں