دنیا کا سب سے بڑا بم گرانے سے قبل امریکا نے اعتما دمیں لیا تھا، افغان صدر کا دعوی

دنیا کا سب سے بڑا بم گرانے سے قبل امریکا نے اعتما دمیں لیا تھا، افغان صدر کا دعوی

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دعوی کیا ہے کہ افغان صوبے ننگر ہار میں پاکستانی سرحد کے قریب دنیا کا سب سے بڑا بم گرانے سے پہلے امریکا نے انہیں اعتماد میں لیا تھا،اُن کامزید کہنا تھا کہ اس حملے میں داعش کی سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بموں کی ماںکے حملے میں داعش کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے افغانستان میں دنیا کے سب سے بڑے بم حملے کے بعد سابق افغان صدر نے اس کی مذمت کی تھی اور کہا تھا امریکانے افغانستان کی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنا رکھا ہے اور داعش امریکا نے بنائی ہے اس لیے وہ چاہے تو اس آسانی سے ختم کر سکتا ہے.