کرس گیل نے زندگی کے کئی اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا

کرس گیل نے زندگی کے کئی اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا

کنگسٹن: ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے اپنی زندگی کی کئی باتوں سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ باپ بننے کے بعد ان میں واضح تبدیلی آئی اور وہ مثبت طریقے سے آگے بڑھے۔ چیلنج قبول کرنے سے انہیں خوشی ہوتی ہے مگر وہ ایک سخت والد نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اندر سے بچے ہی ہیں لہٰذا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔

پارٹیوں میں شرکت کے شوقین کرس گیل نے خود کو سہل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے لطیفے سنانا اچھا لگتا ہے جس پر لوگ مسکرائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں