اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی جیلوں میں قید تقریبا 1500 فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی ایک انجمن کے مطابق قیدیوں نے جیل کے حالات میں بہتری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ مشہور فلسطینی خاتون رہنما اور سیاستدان حنان عشراوی نے اسرائیلی حراستی انتظامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرین کو ”سکیورٹی وجوہات کی بنا پر“ الزام عائد کیے بغیر چھ ماہ تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس حراستی وقت میں غیر معینہ مدت کے لیے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کی قید میں اس وقت تقریبا چھ ہزار تین سو فلسطینی موجود ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران فلسطینی قیدیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں