بھارت میں 8 ماہ کی بچی نے موٹاپے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

بھارت میں 8 ماہ کی بچی نے موٹاپے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

ممبئی : بھارت میں آٹھ ماہ کی بچی نے موٹاپے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ پیدائش کے 8 ماہ بعد بچی کا وزن 38پاؤنڈز ہو گیا۔ ذرائع کے ابلاغ کے مطابق بھارت میں 8 ماہ کی بچی چایت کمار نے اپنے ریکارڈ وزن ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا ، بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ جب وہ تقریباً چار ماہ کی تھی تو اس کا وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہوا اور اب اس کے والدین کے مطابق جب ا±سے کھانا نہیں دیا جاتا تو وہ روتی ہے۔
ڈاکٹر ابھی تک بچی کے خون کا نمونہ نہیں لے پائے ہیں کیوں کہ اس کی جِلد غیر معمولی طور پر موٹی ہے۔ ا±سے اپنے زائد وزن کی وجہ سے سانس لینے اور نیند کے مسائل کا سامنا ہے۔بچی کی والدہ کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اِس کے علاج کیلئے پیسے نہیں لیکن ہم بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ چاہت کا وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس سے قابو کر نا ہوگا۔ ا±سے کم کھانا ہوگا ، وہ 10سال کے بچے کی طرح کھاتی ہے۔