ہالی و وڈ ڈائریکٹر شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کے خواہش مند

ہالی و وڈ ڈائریکٹر شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کے خواہش مند

ممبئی : ہالی وڈ ہدایتکار بریڈ ریٹنر نے اداکار شاہ رخ خان کو فلم ”رش آوور“ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہدایتکار بریڈ ریٹنر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو فلم ”رش آوور“ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہیں فلم”رش آوور“ کے سیکوئل میں کام کا موقع ملے، وہ ضرور فلم میں کام کریں گے لیکن ان کی ایک ہی شرط ہے کہ فلم کی عکسبندی بھارت میں ہو۔

ایسی معیاری فلمیں بھارت میں بنیں گی تو بھارتی فلمسازوں کو بھی بین الاقوامی فلمسازوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور باہمی روابط بھی مزید استوار ہوں گے۔