قبض دور کرنے کا گھریلو ، قدرتی اور آسان طریقہ

قبض کا گھریلو ، قدرتی اور آسان طریقہ

قبض دور کرنے کا گھریلو ، قدرتی اور آسان طریقہ

نیویارک:  اگر جسم میں زہریلے مادے اکٹھے ہوجائیں تو انسانی صحت بگڑجاتی ہے لیکن آئیے آ پ کولیموں اور زیتون کے تیل کوملاکر استعمال کرنے کا ایسا طریقہ بتاتے ہیںجس کی وجہ سے آپ کی صحت کے مسائل دورہوجائیں گے۔
لیموں میں وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن بی6، وٹامن اے، تھیامین، وٹامن ای، کاپر، کیلشیم، آئرن، زنک، پروٹین، میگنیز اور فاسفورس پایا جاتا ہے جبکہ زیتون کا تیل بھی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے صحت پر فوائدسے آگاہ کرتے ہیں۔
دل کے امراض
اگر آپ کو دل کے مسائل درپیش ہیں تو لیموں اور زیتون کے تیل کو ملاکر استعمال کریں۔ا یک چمچ زیتون کے تیل میں تین سے چار قطرے لیموں کا رس نچوڑ کر ہر صبح استعمال کرنے سے دل کو تقویت ملے گی۔
قبض
دن میں ایک بار رفع حاجت صحت کے لئے ضروری ہے ورنہ فاسد مادہ پیٹ میں اکٹھا ہونے سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ ہر صبح لیموں کے چند قطرے اور زیتون کے تیل کے دو سے تین چمچ پانی میں حل کرکے پینے سے قبض ٹھیک ہوجائے گی۔
مثانے کی پتھری
ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل یہ مشروب پینے سے آپ کے مثانے میں موجود پتھری ختم ہوگی۔ اس مشروب کی وجہ سے آپ کے مثانے، گردے اور جگر کو بھی طاقت ملے گی۔