حسن علی انجری کا شکار، پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

مونٹیگو بے : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی انجری کا شکار ہو گئے ہیں کس کے بعد ان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ٹور میچ کے تیسرے دن حسن علی گروئن انجری کا شکار ہوئے ، جہاں معائنہ کرنے پر ان کے پٹھوں میں کھنچاو¿ کا انکشاف ہوا اور وہ اس میں بہتری کیلئے بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

اس انجری کے سبب حسن کی 21 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے لیکن ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر سیریز کیلئےٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن کی انجری کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور مثبت پیشرفت کی صورت میں مکمل اطمینان کے بعد انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔