منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم

منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم
کیپشن: فوٹو بشکریہ العریبیہ

جدہ: سعودی عرب کے صنعتی اور ثقافتی شہر  جدہ کے مقامی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شمس الرحمن محمد ریحان کا  سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔

ضرور پڑھیں : سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبرکے بعد  اہم انکشاف سامنے  آگیا 

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شمس الرحمن محمد ریحان کو ہیروئن کی اسمگلنگ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد الزام ثابت ہوگیا اسے عدالتی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں الزام کے تمام ثبوت مہیا ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی جس پر پیر کو عملدرآمد کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں :- پاکستانی لڑکا لڑکی نے نئے طریقے سے شادی کرکے سعودی عرب کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی

واضح رہے کہ فروری میں  زیادتی کے بعدقتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر 4 پاکستانیوں کے سر تن سے جدا کردیئے گئے تھے۔جن مجرموں کے سر قلم کئے گئے  انہوں نے دارالحکومت ریاض کے ایک گھر میں گھس کر خاتون اوراس کے بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے بعد گلا گھونٹ کر انہیں قتل کردیا گیا جبکہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :- مختلف ائرلائنز نے سعودی عرب کے کرایوں میں کمی کر دی ، ذرائع

خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی میں بھی  پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات سمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیے گئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔