ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے جب کہ نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کریں گے اس سے قبل نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مسلسل 10 روز سماعت کے دوران جرح مکمل کی تھی۔

گزشتہ روز ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ سکے تھے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں