معروف ریسلنگ سٹار جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے راہیں جدا

معروف ریسلنگ سٹار جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے راہیں جدا
کیپشن: تصاویر:سوشل میڈیا

نیو یارک :ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ سٹار جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے شادی کے ایک ماہ قبل ہی منگنی ٹوٹ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسلنگ کی دنیا کا بڑا نام اور سابق چیمپئن جان سینا جن کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے شادی کی خبریں گزشتہ ایک سال سے میڈیا میں زیرگردش تھیں ،ان میں یکدم نیا ٹرن آگیا ہے۔جان سینا اور نکی بیلا جو گزشتہ 6 سال سے دوست ہیں،ایک سال قبل ریسلر نے اپنی منگیتر کوشادی رنگ میں ساری دنیا کے سامنے پروپوز کیا تھا ، رشتہ ازدواج میں بندھنے سے 20دن قبل ہی علیحدگی کا اعلان سامنے آگیا ہے۔

جان سینا کے مداحوں کے لئے یہ خبر یقیناً بری ہوگی ،نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر منگنی ٹوٹنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں نے اور جان سینا نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے، اماراتی کمپنی کا خط عدالت میں جمع

نکی بیلا جو کہ خود بھی ریسلنگ سٹار ہیں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ قائم رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

00f66e6c23f967021301660f8da00f2d

بعد ازاں جان سینا نے بھی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس دن کو اپنی زندگی کا سب سے بدترین دن قرار دیا ہے ،تاہم انہوں نے بھی نکی بیلا کی طرح رشتہ ختم کرنے کی وجوہات اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کیں۔

e3adc911af9d4ae7909e52bcfa1e5959

خیال رہے کہ نکی بیلا نے ایک ماہ قبل اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کا عنوان’ مسٹر اینڈ مسز ‘تھاجس میں وہ جان سینا کاہاتھ تھامے ہوئے تھیں،جوڑے کی شادی رواں سال 5مئی کو ہونا تھامگر شادی سے صرف 20دن پہلے ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم
سینا کی منگیتر کو یہ یاد نہیں کہ سینا کی جانب سے یہ ان کا پہلا پروپوزل ہے یا دوسرا لیکن نکی بیلا نے جان کا پروپوزل قبول کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جان سینا نے ریسل مینیا میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کیا، نکی بیلا کی ہاں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں موجود مداحوں نے سینا اور بیلا کی جوڑی کو مبارکباد دی تھی۔واضح رہے کہ جان سینا نے ریسل مینیا 33 میں حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعد اپنی دوست کے پروپوز کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں