چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے نواز شریف اورمریم نوازکی تقریروں پر پابندی پر از خود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ  کو آج ایک بجے طلب کر تے ہوئے تمام ریکارڈ بھی منگوا لیا۔سپریم کورٹ نے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:عدلیہ مخالف تقاریر،لاہور ہائیکورٹ نے نوا زشریف اور مریم نواز پر عبوری پابندی لگادی

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت 14 رہنماؤں کی تقاریر آن ایئر کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے پیمرا کو تمام ٹی وی چینلز کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

 یہ بھی پڑھیں:زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ،نواز شریف
  

دوسری جانب نواز شریف نے آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ زبان بندی والے دور اب نہیں رہے۔آپ کسی کی زباں بندی نہیں کرا سکتے اگر یہی صورت حال رہی تو مستقبل میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں۔سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے۔جو بھی انسانی حقوق اور ظلم کے خلاف بات کر رہا ہے ہم اس سے متفق ہیں انہوں نے کہا کہ یہ چند لوگوں کا نہیں 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے دن وزیر اعظم نکالے جاتے ہیں پانچ جج بیٹھ کر فیصلہ دے دیتے ہیں نواز شریف نے کہا کہ چاہتا ہوں سب ملکر چلیں اور ابھی بھی سبق سیکھیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے لئے درگزر کیا دوسری جانب سے بھی ہونا چاہئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں