افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ، عمران خان

افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ، عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سیر حاصل گفتگو کی ۔روسی ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹریو میں عمران خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا 
 

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی تاریخ کو نہیں سمجھ پا رہے۔امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کا حل چاہتا ہے لیکن افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کا فارمولا ناکام ہو چکا ہے۔عمران خان نے کہا کہ امریکی جنگ میں شرکت کے باعث کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کو ٹشو  پیپر سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی جنگ میں شرکت پر پاکستان کو 70 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکی امداد ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ مخالف تقاریر،لاہور ہائیکورٹ نے نوا زشریف اور مریم نواز پر عبوری پابندی لگادی

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی انتہائی جارحانہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی آئے گا اور پاکستان بھارت کو تنازعات کے حل کے لیے مل کر بیٹھنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں