کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں، خورشید شاہ

 کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں اور نواز شریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔

نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہا 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے جب کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈیشنل سیشن جج، اہلیہ کو ایک، ایک سال قید کی سزا

خورشید شاہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی اور میں نے تحریک انصاف سے رابطے کیے لیکن انہوں نے نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے نام میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے اور اب ان سے ملاقات کا کیا فائدہ۔ البتہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کے اعلان پر حیرت میں ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا جب کہ اظہار رائے کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں