ڈیوین براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قراردیدیا

ڈیوین براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قراردیدیا

فوٹو بشکریہ دی ٹائم آف انڈیا

ممبئی : بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوو   نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران  ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ڈیوین براوو نے 29 سالہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ریسلنگ سٹار جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے راہیں جدا

34 سالہ اسٹار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ وہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کھیلتا لازمی دیکھیں اور میں نے ویرات سے بھی کہا کہ وہ میرے بھائی کی بیٹنگ اور کرکٹ میں مدد کریں ۔ براوو نے کہا کہ ایک کرکٹ ہونے کے ناطے میں جب ویرات کوہلی کے مخالف یا اسے کھیلتا ہوں تو مجھے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔جس طرح سے یہ کرکٹ کھیلتے ہیں مجھے یوں دکھائی دیتا ہے کہ یہ کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے، اماراتی کمپنی کا خط عدالت میں جمع
   

 اسٹار آل راونڈر نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کو انجوئے کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ لوگوں کو خوشی دوں ،لوگ مجھے دیکھ کر خوش ہوں اور اسی وجہ سے میں گراؤنڈ میں ڈانس کرتا ہوں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں