رکن خیبر پختونخوااسمبلی جاوید نسیم ق لیگ میں شامل ہوگئے

رکن خیبر پختونخوااسمبلی جاوید نسیم ق لیگ میں شامل ہوگئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

پشاور : مسلم لیگ ق نےتحریک انصاف کی وکٹ گرا دی۔رکن خیبر پختونخوااسمبلی جاوید نسیم ق لیگ میں شامل ہوگئے۔شمولیت کا اعلان چودھری برادران کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا.

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےخیبرپختونخواہ اسمبلی کےرکن اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری  جاویدنسیم  چودھری شجاعت کے گھرآئے ۔چودھری پرویز الہی اورچودھری شجاعت نے رہائش گاہ سےباہرنکل کراستقبال کیا۔جاویدنسیم کارکنوں کے قافلے کے ساتھ  پشاور سے اسلام آباد پہنچے اور اگلا الیکشن مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نےجاوید نسیم کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئےکھلے ہیں ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں