ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فوٹو: فائل

لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اور ویڈیو وائرل ہو گئی ، مگر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرنے کے بجائے سراہا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماہرہ نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ سے 1956 کی فلم ‘چوری چوری’ کے ایک گانے ‘جہاں میں جاتی ہوں’ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں ماہرہ خان نے راج کپور اور نرگس دت پر فلمائے گئے گانے میں جاتی ہوں پر لِپسنگ کی اور اپنے چہرے کے خوبصورت تاثرات سے مداحوں کے دل جیت لئے۔ویڈیو میں ماہرہ کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

آئ لو یو!!????. @adnanansariofficial

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

واضح رہے کہ ماہرہ خان آئے روز اپنی کسی نہ کسی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ان کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور انہیں اس پر اچھی خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اس بار ایسا کچھ نہیں ہے۔