سیاسی افراتفری کو روکنا ہوگا ، جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے:نواز شریف

سیاسی افراتفری کو روکنا ہوگا ، جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے:نواز شریف
کیپشن: image by News Pakistan

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ، قائداعظم کی جدوجہد جمہوری اصولوں پر مبنی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں سیمینار ووٹ کو عزت دو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ، قائد اعظم کی جدوجہد جمہوری اصولوں پر مبنی تھی ، کروڑوں کروڑوں لوگ ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سناتے ہیں ، ریاست عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی افرا تفری کا خاتمہ کرنا ہوگا ، جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ، جمہوری قوتوں کو غیر جمہوری رویوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔