کلثوم نواز کی طبیعت ناساز، نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہونگے

کلثوم نواز کی طبیعت ناساز، نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہونگے

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہو نگے۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق کلثوم نواز شدید علیل اور کئی روز سے ہسپتال میں داخل ہیں۔لند ن میں نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف اور مریم نواز نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں ہیں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی۔ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نواز کی ناساز طبیعت کے باعث کل نواز شریف لندن روانہ ہونگے ،مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ والدہ سے ملنے کے لیے لندن جائیں گی۔

9b5b73880ae2a23aca3e0fd1b9ab49aa



دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں ،مہربانی فرما کر انہیں اپنی خصوصی دعا?ں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں دعا سب کچھ کر سکتی ہے ،اللہ تعالیٰ دعاو¿ ں کا جواب دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ ان کی کیمو تھراپی بھی ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لیے کیمو تھراپی ایک تکلیف دہ عمل ہے۔