دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل ہونے کے بعد بحال کر دی گئی

دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل ہونے کے بعد بحال کر دی گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: ٹوئٹر کی سروس پاکستان، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک سمیت تقریبا دنیا کے ہر خطے میں معطل ہوگئی تھی۔

پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7 بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے، تاہم بعد ازاں سروس قریبا 30 منٹ کے اندر بحال ہوگئی تھی۔

ٹوئٹر کی سروس سلسلہ وار آہستہ آہستہ بحال ہوئی، سب سے پہلے ٹوٹٹر کی ویب سائٹ پر سروس بحال ہوئی، جس کے بعد ایپلی کیشنز پر بھی سروس بحال ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز کی سروس مختلف وجوہات کی بناء پر عارضی طور پر بیک وقت میں دنیا کے مختلف ممالک میں معطل ہوتی رہی ہیں۔