بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات کی مذمت کر دی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات کی مذمت کر دی

نئی دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ان کو شدید افسوس ہے کہ وہ ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں خواتیں کے ساتھ شرمناک واقعات کی حمایت کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے معصوم آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے ہندوستانیوں سے سوال کیا ہے کہ اگر ایسا واقعہ ان کے خاندان میں کسی کے ساتھ پیش آتا تو آپ کھڑے ہوکر تماشا دیکھتے یا اس کی مدد کرتے؟ میرے خیال میں ایسی چیزیں جان بوجھ کر ہونے دی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ ایسی گھناونی حرکت کر کے بچ سکتے ہیں کیونکہ سیاستدان بھی ان کی حمایت کریں گے، یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے کے کچھ لوگوں کے ذہنوں میں لڑکیوں کے ساتھ پیش آنے والے ایسے واقعات کو قابل قبول سمجھا جاتا ہے جو نا قابل قبول ہے اور مجھے ایسے معاشرے کا ایک حصہ ہونے پر افسوس ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں زیادہ میچور ہونے کے ساتھ یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اگر ہمارے ساتھ یہ ہو تو رد عمل کیا ہو گا؟