چلی میں طیارہ گر کر تباہ ، 6افراد ہلاک

چلی میں طیارہ گر کر تباہ ، 6افراد ہلاک
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

سنتیاگو:چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

چلی حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گرگیا۔

گرنے پر طیارے میں آگ لگی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں، حادثے کے وقت گھر میں کوئی فرد موجود نہیں تھا۔