دامن صاف جو کچھ کیا ملکی قانون کےمطابق کیا، حمزہ شہباز

دامن صاف جو کچھ کیا ملکی قانون کےمطابق کیا، حمزہ شہباز
کیپشن: Image Source: Twitter

لاہور:حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں، میرادامن صاف ہے جو کچھ کیا ملک کےآئین اور قانون کےمطابق کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ،رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہبازنے  میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں ، اللہ تعالیٰ ان حکمرانوں کو عقل دے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن قوم کومخاطب کرکےکہاتھا میں اللہ سےڈرتاہوں نیازی کی گیدڑ بھبکیوں سےنہیں میرادامن صاف ہے جو کچھ کیا ملک کےآئین اور قانون کےمطابق کیامجھے پیسوں کی فکر ہے نہ مقدمات کی مجھے اس حکومت کی نالائقی سے ڈر لگتا ہے۔  عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہے ہیں۔ 

دوسری جانب حمزہ شہباز نے  گجرات میں میئر کے انتخاب میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالی نے مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کو فتح یاب فرمایا ہے انہوں نے گجرات میں میئرکےانتخاب میں کامیابی پر گجرات کےنومنتخب میئر،ووٹرز ،سپوٹرزاور حلقہ کے عوام کو مبارکباد  بھی دی اور کہا کہ گجرات کے عوام کا فیصلہ آج پورے پاکستان کا فیصلہ ہے۔ انشاءاللہ نوازشریف،شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ عوام کی خدمت کاسفرجاری رکھےگی۔