نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ، وزیر اعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ، وزیر اعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیمیں اسلامی فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے ، پاکستان کو فلاحی  ریاست بنانےکا عزم لے کر حکومت میں آیا ہوں ۔  میرا ویژن بڑا کلیئرہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ویژن پاکستان کوفلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کر رہے ہیں۔پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانےکا عزم لے کرآیا ہوں ، میرا ویژن بڑا کلیئرہے کہ مجھے کیا کرناہے۔ ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز اسلامی فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ  دس سال میں تاریخی لوٹ مار ہوئی ہے، حکومت کو 8 ماہ ہوئے اورکہا جارہا ہے کہ ناکام ہوگئے ہیں۔ ہمارا کام کوشش کرنا ہےکامیابی تو اللہ دیتا ہے۔

انہوں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کس منہ سے شورمچارہی ہے۔ان  کی حکومتوں کےلیےگئےقرضوں کاسودہماری حکومت 6 ارب روپےروزانہ کے حساب سے اداکررہی ہےہماری حکومت کو  پہلے دن ہی کہا گیا کہ یہ ناکام ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قوموں پر اچھے برے دن آتے رہتے ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، ہمارا ،مقابلہ اسٹیٹ کو کی قوتوں سے ہے لیکن یہ جنگ ہم سے نہیں جیت سکتے ہیں۔ ہماری کوشش نچلے طبقے کوآگے بڑھانا ہے۔ تنخواہ دارطبقہ مشکلات سے گزر رہا ہے جس کا پورا احساس ہے ۔ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے،پچاس لاکھ گھربنانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں چالیس فیصد لوگ کچی آبادیوں  میں رہتے ہیں ۔ کچی آبادی کا آج تک کسی نے نہیں سوچا ہے ، مجھے چینی کمپنی نےبتایا کہ ایک ہفتے میں بلڈنگ کا ایک فلوربناسکتے ہیں ، کچی آبادی میں رہنے والے لوگوں کو کوئی سہولیات میسرنہیں  ہیں ۔ ان کو بہتر سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم وہ پوری کریں گے ۔