پاکستان کو چین سے آزادانہ تجارت میں بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان کو چین سے آزادانہ تجارت میں بڑی کامیابی مل گئی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان کو چین سے آزادانہ تجارت میں بڑٰی کامیابی مل گئی ، پاکستان کی 313 مصنوعات کو چین کی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ چین نے پاکستان کو آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت 313 مصنوعات کو اپنی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے چینی مصنوعات کو پاکستان میں ڈیوٹی فری رسائی دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد چین نے پاکستان کی 313 مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈٰیوٹی فری رسائی دی ہے۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان 28 اپریل کو معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے ، پاکستان کی چین کو برآمد کرنے والی مصنوعات پر چین 64 بلین ڈالر سالانہ خرچ کر رہا ہے ، اس سے قبل پاکستان کو صرف ایک بلین ڈالر کی مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت تھی ۔

اب پاکستان کو چین کی مارکیٹ سے پانچ فیصد تک تجارت کا کوٹہ ملا ہے جس سے سالانہ 3.2 بلین ڈالر کی تجارت ہو سکے گی لیکن اگر پاکستان دس فیصد کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو اس کی مالیت 6.4 بلین ڈالر بنے گی ۔