افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کھٹائی میں پڑنے کا امکان

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کھٹائی میں پڑنے کا امکان
کیپشن: image by facebook

دوحہ : افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی جانب سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے لیے افغانستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کو مدعو کرنے کو مضحاکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا کہ قطر میں کوئی شادی یا پارٹی نہیں ہو رہی ہے جس کے لیے افغان حکومت نے ڈھائی سو نمائندوں کو مدعو کر لیا ہے۔

انھوں نے کہ کہا کہ افغان حکومت کو چاہئے کہ اس مقصد کیلئے سنجیدہ افراد کا انتخاب کیا جائے تاکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔