کورونا سے اموات میں دن بدن اضافہ،مزید 112 افراد جاں بحق،4976 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے اموات میں دن بدن اضافہ،مزید 112 افراد جاں بحق،4976 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا سے اموات میں دن بدن اضافہ،مزید 112 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا سے  اموات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔مہلک وائرس  مزید 112 افراد کو نِگل گیا۔4976 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ نئے اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹے میں 65ہزار279افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4ہزار976 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مثبت کیسز کی شرح7.62 فیصدرہی۔

اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد16ہزار 94 ہوگئی جبکہ7لاکھ 50ہزار 158 افراد کورونا سے متاثر ہوچکےہیں۔

ادھر  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم اے کی طرف سے سربراہ این سی او سی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں پیرسےسرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس  کےمطابق تمام اسکولز میں نویں سےبارہویں تک کلاسزشروع کی جائیں گی۔کلاسز ہفتے میں دو دن پیر اور جمعرات کو ہوں گی۔