پنجاب میں کورونا بچوں کو بھی متاثر کرنے لگا،چلڈرن ہسپتال میں 15 بچے جاں بحق

پنجاب میں کورونا بچوں کو بھی متاثر کرنے لگا،چلڈرن ہسپتال میں 15 بچے جاں بحق
کیپشن: پنجاب میں کورونا بچوں کو بھی متاثر کرنے لگے،چلڈرن ہسپتال میں 15 بچے جاں بحق
سورس: file

لاہور : پنجاب میں کورونا سے متاثر ایک سے 10سال کے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ابتک 15بچے جاں بحق ہوئے ان میں دیگر امراض کےعلاوہ کورونا کی علامات بھی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں بھی کورونا وائرس بڑوں کےساتھ ساتھ بچوں کیلئے بھی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، پنجاب بھرمیں ایک سال کے دوران مجموعی طور پر ایک تا 18سال تک کے 20ہزار بچے متاثر ہوئے جن کی شرح 8فیصد سے زائد بتائی جاتی ہے۔


لاہور چلڈرن ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 238بچوں کو دیگر امراض کےساتھ ساتھ کورونا کی علامات کے ساتھ داخل کیا گیا جن میں سے 15بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں ایک سال تا 10سال تک 5ہزار سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوئےجن میں 43بچوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ کاواساکی کا وائرس بھی لاحق ہوا ۔


ماہرین صحت کے مطابق براہ راست کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کےمطابق مارچ 2020سے اپریل 2021کے دوران صوبہ میں ایک سال سے 18سال کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالے بچوں کی تعداد 20ہزار سے زائد ہے۔