کوٹ رادھاکشن، یوٹیلیٹی سٹور انچارج گھی ، چینی ، آٹا من پسند افراد کو فروخت کرنے لگا

کوٹ رادھاکشن، یوٹیلیٹی سٹور انچارج گھی ، چینی ، آٹا من پسند افراد کو فروخت کرنے لگا

کوٹ رادھاکشن یوٹیلیٹی اسٹور کی کرپشن بے نقاب ، یوٹیلیٹی اسٹور  مالک  رات کے اندھیرے میں گھی،  چینی ، آٹا من پسند افراد کو فروخت کرنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی دی جانےوالی اشیاء خوردونوش کو بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف  نیو نیوز نے کھوج لگالی ۔یوٹیلیٹی اسٹور مالک رات کے  اندھیرے میں گھی ، آٹا من پسند افراد کو فروخت کرنے لگا، دن کے اوقات میں لمبی لمبی لائنوں میں لگی عوام ذلیل و خوار ہو کر مایوس واپس لوٹنے لگی ۔ با وثوق ذرائع کے مطابق گھنٹوں لائن میں کھڑے کرنے کے بعد چینی اور گھی نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مایوس واپس بھیجا جاتا ہے ۔ 

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ، حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر دی جانے والی سبسڈی کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ 

اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ۔