مندر سے سونے کا پانی چڑھی بھگوان کی مورتی چوری

مندر سے سونے کا پانی چڑھی بھگوان کی مورتی چوری
کیپشن: مندر سے سونے کا پانی چڑھی بھگوان کی مورتی چوری
سورس: file

حیدرآباد: حیدر آباد کےسخی پیر تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد مندر سے سونے کا پانی چڑھی بھگوان کی مورتی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ بھوانی مندر سے نامعلوم افراد گذشتہ شب کرشن بھگوان کی مورتی چوری کرکے فرار ہو گئے۔


 مندر انتظامیہ نے مورتی کی چوری کی ابتدائی رپورٹ تھانے میں درج کرادی ہے۔ مورتی بھارت سے تحفہ کے طور پر بھجوائی گئی تھی، پولیس اور مندر انتظامیہ نے مورتی کی تلاش میں مدد پر دس ہزارروپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔