ملک میں آٹو ڈس ایبل سرنجز فروغ دینے کا فیصلہ

ملک میں آٹو ڈس ایبل سرنجز فروغ دینے کا فیصلہ
کیپشن: ملک میں آٹو ڈس ایبل سرنجز فروغ دینے کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آٹو ڈس ایبل سرنجز کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت روایتی سرنجوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے روایتی سرنجوں کی درآمد پر پابندی سےمتعلق  نوٹیفیکیشن جاری کردیا  ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی گئی ہے۔

ترمیم کے تحت دو ملی لیٹر،دو اعشاریہ پانچ ملی لیٹر ،تین ملی لیٹر اور پانچ ملی لیٹر سرنجز کی درآمد بھی پابندی ہوگی ۔حکومت نے آٹو ڈس ایبل سرنجز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی,سیلز ٹیکس اور ریگویلٹری ڈیوٹی ختم کر دی  ہے ۔