مریم نواز کی ایک دفعہ پھر کراچی آمد ،کیا بلاول سے ملاقات ہو گی ؟

Marryam Nawaz in Karachi

لاہور :پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں پھوٹ پڑنے کے بعد مریم نواز 24ا پریل کو اہم ترین دورہ پر کراچی پہنچیں گیں ،کراچی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنما مریم نواز کراچی آئیں گی،اس دورے سے متعلق سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے کہ کیا کراچی آمد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پارٹی قیادت ایک ساتھ افطار ڈنر کرینگے یا نہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ نو کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرونِ شہر لے جایا جائے گا۔اپنے 3 روزہ دورے کے دوران مریم نواز کراچی میں ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا شو آف پاور ہو گا۔مریم نواز کے دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ ن نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔