پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، فیاض چوہان کی ویڈیو سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، فیاض چوہان کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی  ہنگامہ آرائی اور پر  تشدد واقعات کی  ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

نئی سامنے آنے والی  ویڈیو میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو پولیس اہلکاروں پر لاتیں برساتے اور دیگر کو بھی ایسا ہی کرنے پر اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرتعلیم مراد راس بھی نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اراکین بھی پولیس اہلکاروں پر ہاتھ صاف کرتی رہیں جبکہ چند اراکین اسمبلی لوٹوں سے پولیس پر حملہ آور نظر آرہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں