حکومت جاتے ہی سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار بھی بیرون ملک چلے گئے

حکومت جاتے ہی سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار بھی بیرون ملک چلے گئے

پشاور:تحریک انصاف حکومت کے جاتے ہی  عمران خان کے ساتھیوں نے بھی ساتھ چھوڑ کر بیرون ملک جانا شروع کر دیا، شہزاد اکبر کے بعد ایک اور سابق وزیر بھی بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار  بھی بیرون ملک چلے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار پشاور ایئر پورٹ سے بیرون ملک گئے۔


قبل ازیں عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر دبئی روانہ  ہوگئے۔ شہزاد اکبر نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 615  کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ،شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد شہزاد اکبر کا نام  اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا  جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ شہزاد اکبر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں