لاہور میں فائرنگ کا واقعہ، 65 سالہ شخص قتل

لاہور میں فائرنگ کا واقعہ، 65 سالہ شخص قتل

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ داتا دربار کی حدود میں چچازاد نے اپنے 65سالہ کزن کو معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے داتا دربار میں موسی نامی ملزم نے اپنے چچازاد بھائی محمد باز خان کو لڑائی جھگڑے کے بعد طیش میں آکر موقع پر ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو  موقع سے ہی گرفتار کرلیا ہے اور مقتول محمد باز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں