پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل

لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپکیر اور ایم پیز کو تشدد کرنے کے جرم میں نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تشدد کیس کا مقدمہ اپنی ہی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا جس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کا الیکشن ہونا تھا کہ اسی دوران  ڈپٹی اسپکیر پر آتے ہی حملہ کیا گیا اور ڈپٹی سپکیر کی کرسی پر چڑھا گیا، بچ بچاؤ کے بعد مزید ہنگامی آرائی ہوئی جس میں ایم پی ایز پر بھی تشدد کیا گیا اس عمل سے پنجاب اسمبلی کا تقدس پامال ہوا ۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت ممکن ہے ۔مقدمے میں اقدام قتل سمیت مزید چار سنگین دفعات  درج کی گئیں  تاہم  پولیس حکام نے البتہ اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی ۔

دوسری جانب سپکیر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے بھی اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر کی جس پر پولیس نے میڈیکل کروانا کا کہا ہےاور رزلٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں