وزیراعظم مجھے نہیں ہٹا سکتے، وزیراعلیٰ کا انتخاب متنازعہ ہوگیا، حمزہ سے حلف نہیں لوں گا: عمر سرفراز 

وزیراعظم مجھے نہیں ہٹا سکتے، وزیراعلیٰ کا انتخاب متنازعہ ہوگیا، حمزہ سے حلف نہیں لوں گا: عمر سرفراز 
سورس: File

لاہور : برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ ایک جماعت کی اداروں پر حملہ کرنے کی تاریخ رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں ارکان پارلیمنٹ پر ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا اس کی سخت مذمت کرتےہیں۔ حمزہ شہباز سے حلف نہیں لوں گا۔  

عمر سرفراز چیمہ نے گورنر ہاؤس میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ  : ذمہ داران کو دیکھنا چاہئے معاملات کس طرف جا رہے ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا ارکان پارلیمنٹ پر لازم ہے۔ قوم نے دیکھا پنجاب کے وزیراعلیٰ کےانتخابات کے حوالےسےکچھ معاملات تھے۔ 

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن میں سے ش نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتا ہوں ۔ جن کے پاس اکثریت ہوتی ہے وہ ہنگامہ آرائی نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب متنازعہ ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کا مجھے ہٹانے کا کوئی صوابدیدی اختیار نہیں صدر مجھے ہٹا سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں