حکومت کے پہلے ہفتے ہی پی پی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے 

حکومت کے پہلے ہفتے ہی پی پی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے 
سورس: File

لاہور : نئی حکومت بننے کے پہلے ہی ہفتے ہی پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ کابینہ میں شمولیت پر دونوں جماعتوں میں اب تک ڈیڈ لاک ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک 6 دن گزرنے کے باوجود ختم نہیں ہوسکا ۔  پیپلز پارٹی نے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کابینہ میں 3 اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے بلوچستان، اےاین پی نے گورنر خیبرپختونخوا کی گورنرشپ مانگ لی ہے جبکہ بی اے پی کا بھی بلوچستان کی گورنرشپ کا مطالبہ ہے ۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ کابینہ پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں