علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: مقامی عدالت نے فراڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو  تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نےر علی زیدی کوجوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں علی زیدی کو پیش کیا اور  جسمانی ریمانڈ  کی استدعا کی۔ عدالت نے  تین روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوے پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہےعلی زیدی کے خلاف براہیم حیدری تھانے  درج   مقدمہ میں شکایت کنندہ نے لکھوایا ’’علی زیدی نے مجھ سے 2013 میں 18 کروڑ روپے لیے، جس بدلے مجھے ایک فائل ملی، جس کی قیمت 16 کروڑ 75 لاکھ روپے تھے، اور ایک کروڑ 25 لاکھ روپے 6 ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا۔‘‘

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فضل الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’جب میں نے وقت مقررہ پر رقم کا تقاضا کیا تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا، جب رقم نہ ملی تو میں نے فائل بیچنا چاہی تو وہ جعلی نکلی، ملزم سے رقم کے لیے بار بار رابطہ کرنے پر مجھے دھمکیاں ملنے لگیں۔‘‘