پی ٹی آئی میں پھوٹ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج بھی نہیں ہوسکا 

پی ٹی آئی میں پھوٹ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج بھی نہیں ہوسکا 
سورس: File

مظفر آباد : آزاد کشمیر کے پندرویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بلایا جانے والا چوتھا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا۔

پیر کے روزچار گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر چودھری ریاض احمد کی زیر صدارت شروع ہونے والا اجلاس آغاز کے کچھ دیر بعد کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے یہ اجلاس دوبارہ منگل کے روز دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

واضخ رہے کہ پارٹی پوزیشن کے اعتبار سے پاکستان تحریک انصاف اس وقت اکثریتی پارٹی ہے مگر اختلاف کے باعث پی ٹی آئی متفقہ امیدوار لانے میں تاحال ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن و جموں و کشمیر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ناراض اراکین ملکر ایک مشترکہ امیدوار سامنے لے آئیں۔

مصنف کے بارے میں