ارجنٹائن اور ترکی کے بعد پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا

ارجنٹائن اور ترکی کے بعد پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا
سورس: File

لاہور : پاکستان ارجنٹائن اور ترکی کے بعد دنیا کا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا ہے  جبکہ زیادہ شرح سود کے حوالے سے پاکستان دوسرا  ملک ہے۔ 

دی سپیکٹیٹر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن میں مہنگائی 104 ، ترکی میں 50 اور پاکستان میں 35 فیصد ہے۔ برطانیہ میں 10.4 ، آسٹریلیا میں 7.8، اٹلی 7.7 ، جرمنی 7.4 اور جنوبی افریقا میں مہنگائی 7 فیصد ہے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میکسیکو میں 6.8 ، فرانس 5.7، بھارت 5.6 ، کینیڈا5.2 ، امریکا 5 ، انڈونیشیا 4.9 ، برازیل 4.6، روس 3.5 ، جاپان اور سپین 3.3 ، سعودی عرب 2.7 اور چین میں 0.7 فیصد مہنگائی ہے۔ 

شرح سود کے حوالے سے بھی ارجنٹائن کا پہلا نمبر ہے اور وہاں شرح سود 78 فیصد ہے جبکہ پاکستان 21 فیصد کے ساتھ دوسرے، برازیل 13.75 کے ساتھ تیسرے، میکسیکو 11.25 کے ساتھ چوتھے اور ترکی 8.5 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

جنوبی افریقا میں شرح سود 7.75، روس 7.5 ، بھارت 6.5 ، انڈونیشیا 5.75 ، سعودی عرب 5.5 ، امریکا 5 فیصد ، کینیڈا 4.5 ، برطانیہ 4.25، چین 3.65 ، آسٹریلیا 3.6 ، یورو زون 3.5، جنوبی کوریا 3.5 ، سوئٹزر لینڈ 1.5 اور جاپان میں شرح سود منفی 0.1 فیصد ہے۔

مصنف کے بارے میں