نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 
سورس: File

 لاہور : پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل ہے۔ 

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں