ایجنسیوں کے 2 اعلیٰ عہدیداران کی چیف جسٹس ،جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب سے 3 گھنٹے اہم ملاقات: سینئر صحافی 

ایجنسیوں کے 2 اعلیٰ عہدیداران کی چیف جسٹس ،جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب سے 3 گھنٹے اہم ملاقات: سینئر صحافی 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سینئر رپورٹر حسنات ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایجنسیوں کے 2 اعلیٰ افسران اور سیکرٹری دفاع نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اہم ملاقات کی ہے۔ 

سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔ اس ملاقات میں الیکشن  کی تاریخ کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے دیگر ارکان جسٹس اعجاز الحسن  اور جسٹس منیب اختر بھی موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو آج تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا لیکن قومی اسمبلی نے یہ رقم الیکشن کمیشن کو دینے سے انکار کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں